میں تیرے ملنے کو معجزہ کہہ رہا تھا لیکن
تیرے بچھڑنے کا سانحہ بھی کمال گزرا

Ads

Saturday, December 3, 2011

دوبارہ چاہ کر بھی مَیں محبت کر نہیں پایا

دسمبر کے مہینے کا وہ شاید آخری دن تھا
گُذشتہ سال مَیں نے
محبت لفظ لکھا تھا
کسی کاغذ کے ٹکڑے پر
اچانک یاد آیا ہے
گُذشتہ سال میں مجھ کو
کسی سے بات کرنی تھی
اُسے کہنا تھا جانِ جاں
مجھے تم سے محبت ہے
مگر مَیں کہہ نہیں پایا
وہ کاغذ آج تک لپٹا پڑا ہے دُھول میں لیکن
کسی کو دے نہیں پایا
دسمبر پھر کے آیا ہے
دسمبر پھر کے جائے گا
دوبارہ چاہ کر بھی مَیں
محبت کر نہیں پایا
 
 
tags
december kay maheenay ka wo shaed akhri din tha
dobara chah kar bhi main muhabbat akr nhe paya
poetry on the topic of december.
urdu 
Topic wise urdu poetry.
on every topic, see the list of topics at the bottom of page

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Follow on Facebook