میں تیرے ملنے کو معجزہ کہہ رہا تھا لیکن
تیرے بچھڑنے کا سانحہ بھی کمال گزرا

Ads

Saturday, October 22, 2011



آج تمہاری سالگرہ ہے

جلتی شمعیں ، روشن چہرے
نازک لڑیاں ، كامنی سہرے
نرگس ، بیلا ، موتیا ، لالہ
جوہی ، چمپا اور بنفشہ
دیکھو ہر کوئی شاد ہے نا
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے نا


ہم تو صرف دعاءگو لوگ
خاک و مہر کا کیا سنجوگ
پاس رہیں یا دور رہیں
وحشت سے رنجور رہیں
یہاں محفل آباد ہے نا
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے نا


کیسے کیسے خواب بنیں
رنگ برنگے پھول چنیں
ُان کے ہاتھہ پہ ہاتھہ رہے گا
سالگرہ کا کیک کٹے گا
خواب ہر ایک آباد ہے نا
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے نا
 



2 comments:

  1. saligirah bohot bohot mubarak ho.......Allah say dua ha k wo apko lambi umar atta kary or apko hamesha hamesha kush raky ,,,,,,apki sari musebato ko door kary ........happppyyyy birthdayyyyyyyyyyyyyy
    Saligirah mubarak ho

    ReplyDelete
  2. ji buhat shukriya

    ReplyDelete

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Follow on Facebook