میں تیرے ملنے کو معجزہ کہہ رہا تھا لیکن
تیرے بچھڑنے کا سانحہ بھی کمال گزرا

Ads

Saturday, October 8, 2011

اکتوبر ٢٠٠٥


٨ اکتوبر ٢٠٠٥

اکتوبر تم مت آیا کرو
سنو کہ جب بھی تم آتے ہو
اداسیوں کی ان دیکھی بارشوں میں
دل کو بھگو دیتے ہو
تم آتے ہو تو !!!
خزاں سی تنہائیوں کی سرد ہوا
کانٹوں کی طرح رگ و جان میں چبھنے لگتی ہے
اور ان کی یاد میں دکھ جاگ کر
نیندوں کو نگھل جاتے ہیں
اور جو اپنی جدائی کی دھند میں
کھو گئےہیں
ہم سے بہت دور ہو گئے ہیں
ان کی یاد پھر سے آنے لگتی ہے
سنو اکتوبر
تم مت آیا کرو

zalzalay tu na meray bagh kay ghunchay toray


Wednesday, October 5, 2011

محبت ایک دعا ہے

محبت ایک دعا ہے
 تم مجھے بس یہ دعا دینا
 خطا کوئی جو ہو جائے
 کبھی لہجہ بدل جائے
 ضروری بات رہ جائے
 میرا چہرا بدل جائے
 اگر پہچان نہ پاؤں
 تمہیں گر جان نہ پاؤں
 دعا دینا
 محبت ایک دعا ہے
 تم مجھے بس یہ دعا دینا

 میں تم سے کہہ نہیں پایا
 تمہارے نام کا سایہ
 میرے ہمراہ رہتا ہے
 مجھے ہر پل یہ کہتا ہے
 کوئی مشکل جو در آئے
 تصور میرا دھندلائے
 دعا دینا
 محبت ایک دعا ہے
 تم مجھے بس یہ دعا دینا

Saturday, September 24, 2011

اتنے مہنگے خواب نہ ديكھو تھک جاؤ گی










تُم تو سب بھول گئے







کچھ تُم سےمحبت ایسی تھی
ہم باتیں‌کرنا بھول گئے





کچھ اور ہی ہم نے کہہ ڈالا
جو کہنا تھا وہ بھول گئے







ہم نے تو کہا تھا کہ لوٹ آنا
پر تُم تو آنا بھول گئے





ہوئی رات فلک پر تارے تھے
ہم دیا جلانا بھول گئے





میں‌ساحل پر بیٹھا ہی رہا
تم کشتی لانا بھول گئے





اب کیسا گلہ میں‌تم سے کروں
جب نصیب ہی مجھ کو بھول گئے







ہم تم سے خفا بیٹھے ہی رہے
تُم ہم کو منانا ہی بھول گئے
 





اقتباس کے ساتھ جواب دیں

jisay ham chahtay hain


Urdu graphical poetry.
Beautiful design
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

Follow on Facebook