میں تیرے ملنے کو معجزہ کہہ رہا تھا لیکن
تیرے بچھڑنے کا سانحہ بھی کمال گزرا
Saturday, October 22, 2011
Monday, October 10, 2011
Ye Baarisho’n K Mausam
یہ بارشوں کے موسم
بس تم ہی سے ہیں وابستہ
کہ محبتوں میں بارش
بڑی لازم سی شے ہے
چاہے آسمان سے برسے
چاہے چشم نم سے
Ye Baarisho’n K Mausam
Bas Tum Hi Se Hain Wabasta
k Mohabbato’n Main Baarish
Bari Lazmi Si Shey Hy
Chahey Aasman Se Barsey
Chahey Chashm-e-Nam Se
Saturday, October 8, 2011
اکتوبر ٢٠٠٥
٨ اکتوبر ٢٠٠٥
اکتوبر تم مت آیا کرو
سنو کہ جب بھی تم آتے ہو
اداسیوں کی ان دیکھی بارشوں میں
دل کو بھگو دیتے ہو
تم آتے ہو تو !!!
خزاں سی تنہائیوں کی
سرد ہوا
کانٹوں کی طرح
رگ و جان میں چبھنے لگتی ہے
اور ان کی یاد میں دکھ جاگ کر
نیندوں کو نگھل جاتے ہیں
اور جو اپنی
جدائی کی دھند میں
کھو گئےہیں
ہم سے بہت دور ہو گئے ہیں
ان کی یاد
پھر سے آنے لگتی ہے
سنو اکتوبر
تم مت آیا کرو
Subscribe to:
Posts (Atom)





